ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن ‘مین بلیوارڈ گلبرگ پر عمارت کا فرسٹ فلور مسمار

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:04

ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن ‘مین بلیوارڈ گلبرگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ روز مین بلیوارڈ گلبرگ پر واقع پلاٹ نمبر29سی پر تعمیراتی قواعد کے برعکس تعمیر کیا جانے والا فرسٹ فلور مکمل طور پر مسمار کر دیا‘اس کا نقشہ ایل ڈی اے سے منظور نہیں کروایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز نے تین نجی رہائشی سکیموں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔ خیابان خیر الدین میں رہن شدہ پلاٹوں کو سربمہر کر دیا اور ان پر تعمیر شدہ عمارتوں کو جزدی مسمار کر دیا ۔ اقبال ایونیو فیز تھری کے دفتر کو مورٹ گیج ڈیڈ نہ کروانے کی وجہ سے سربمہر کر دیا جبکہ سکھ چین گارڈن ہائوسنگ سکیم میں سیکورٹی گارڈ زکے لئے قبرستان میں بنی رہائشی عمارت اور مین پارک میں بنی ہوئی کمرشل دکانوں کو سربمہر کر دیا ۔