وزیراعلیٰ پنجاب نے گرین ٹائون میں 8 سالہ بچے کے گلے میں ڈورپھرنے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

زخمی بچے کے علاج معالجے کی ہدایت، پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے،شہبازشریف

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور کے علاقے گرین ٹائون میں 8 سالہ بچے کے گلے پر ڈور پھرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور غفلت کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زخمی بچے کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں اور پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔