پشاور ، مسلح افراد کی فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشتگردی کے ڈی ایس پی جاں بحق

ریاض الاسلام نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلے ہی تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی، ملزمان فرار ،تلاش شروع

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) پشاور کے علاقے فقیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشتگردی میں تعینات ڈی ایس پی ریاض الاسلام جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پشاور کے علاقے فقیر آباد میں چارسدہ روڈپر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ریاض الاسلام شدید زخمی ہوگئے جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی ریاض الاسلام نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلے ہی تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔ڈی ایس پی ریاض الاسلام محکمہ انسداد دہشتگردی میں تعینات تھے،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔(خ م)

متعلقہ عنوان :