اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ پلیٹ فارم میں شمولیت سے شفافیت ،شہریوں کی بہتر شمولیت اورجمہو ریت میں جدت آئے گی، پاکستان او ای سی ڈی کے رشوت کے خلاف کنونشن پر دستخط کی منصو بہ بندی کر رہا ہے، وفاقی حکومت آزاکشمیر کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہے ،حکومت آزاد کشمیر کو ترقیاتی ایجنڈے کی جلد تکمیل کے لئے مکمل طور پر تعاون کریگی، وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کی ہمیشہ ہرممکن مدد کی اور مستقبل میں کرتی رہے گی

ْ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:03

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ پلیٹ فارم میں شمولیت سے شفافیت ،شہریوں کی بہتر شمولیت اورجمہو ریت میں جدت آئے گی، پاکستان اقتصادی تعا ون و ترقی کی تنظیم ( او ای سی ڈی) کے رشوت کے خلاف کنونشن پر دستخط کی منصو بہ بندی کر رہا ہے، وفاقی حکومت آزاکشمیر کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہے اورحکومت آزاد کشمیر کو ترقیاتی ایجنڈے کی جلد تکمیل کے لئے مکمل طور پر تعاون کرے گی، وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کی ہمیشہ ہرممکن مدد کی اور مستقبل میں بھی تعا ون جاری رکھے گی۔

ہفتہ آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقا ت کی ۔آزاد کشمیر کے صدر نے آزاد کشمیر حکومت کے مسائل کے حوالے سے تعاون اورمسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے پاکستان کی جانب سے اوپن گورنمنٹ پاٹنر شپ پلیٹ فارم میں شمولیت کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس سے پاکستان کا امیج بہتر ہو گا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقداما ت سے ملک کا ماحول بہتر ہوا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے وزیر خزانہ سے آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ کے اخراجات پر گفتگو کی۔وزیر خزانہ نے آزاد کشمیر کے صدر کو پیرس کے دورہ کے دوران اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ میں شمولیت کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ اس اقدام سے شفافیت ،شہریوں کی بہتر شمولیت اورجمہو ریت میں جدت آئے گی۔صدر آزاد کشمیر نے کہاکہ حکومت کی بہتر پالیسوں اور معاشی استحکام کی وجہ کی بدولت پاکستان کے منظر نامہ میں بہتری آئی ہے۔( و خ )

متعلقہ عنوان :