انسداد دہشتگردی کی عدالت نے امجد صابری سمیت فوج ورینجرز کے اہلکاروں پولیس کے جوانوں ودیگر اہم شخصیات کے قتل میں ملوث ملزمان کے کیسکی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے معروف قوال ونعت خواں امجد صابری سمیت فوج ورینجرز کے اہلکاروں پولیس کے جوانوں ودیگر اہم شخصیات کے قتل میں ملوث ملزمان عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے مقدمے کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کیا جائے،ہفتے کو مقدمے کی سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ہے تاہم ملزمان کے خلاف مزید شواہد جمع کرنے ہیں،تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کے خلاف اب تک34 مقدمات میں شواہد حاصل کئے ہیں جس میں ثابت ہوا ہے کہ ملزمان پولیس اہلکاروں ،فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ بھی کی ہے چالان جمع کرانے کے لئے مہلت دی جائے۔