چارسدہ:موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ،ڈی ایس پی ریاض الاسلام جاں بحق

ڈی ایس پی ریاض الاسلام محکمہ انسداددہشتگردی میں تعینات تھے،فائرنگ کے نتیجہ میں بیٹا شدیدزخمی،ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:33

چارسدہ:موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ،ڈی ایس پی ریاض الاسلام جاں ..

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10دسمبر2016ء) :چارسدہ روڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ڈی ایس پی ریاض الاسلام اوربیٹے پرفائرنگ کردی،جس کے نتیجہ میں ڈی ایس پی ریاض الاسلام جاں بحق ہوگئے،جبکہ بیٹے کوشدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی ریاض الاسلام مسجدسے گھرجارہے تھے۔ موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجہ میں ڈی ایس پی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے ڈی ایس پی ریاض پرنائن ایم ایم اے سے تین فائرکیے۔حملہ آورموٹرسائیکلوں پرسوارتھے۔3ملزمان نے ڈی ایس پی پرفائرنگ کی۔حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجہ میں ڈی ایس پی کے بیٹے نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ریاض الاسلام جاں بحق ہوگئے،جبکہ بیٹے کوشدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ ڈی ایس پی ریاض الاسلام کے بیٹے کوطبی امداد دی جارہی ہے۔واضح رہے ڈی ایس پی ریاض الاسلام محکمہ انسداددہشتگردی میں تعینات تھے۔

متعلقہ عنوان :