سیکیورٹی اداروں کا G-7 ، کچی آ بادی اور گردو نواح کے علاقوں میںسر چ آ پر یشن،4مشتبہ افراد کو حر است میں لے لیا

قبضہ سے 174 بو تلیں شراب، اسلحہ ، ایک مو ٹر سائیکل بغیر کا غذات قبضہ میں لے لیا 200سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا، آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد سا جد کیا نی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروںٍ کے افسران و جو انو ں کاتھا نہ آ بپا رہ کے علا قہ سیکٹر G-7 ، کچی آ بادی اور گردو نواح کے علاقوں میںسر چ آ پر یشن، دوران سر چنگ04مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرملزمان کے قبضہ سے 174 بو تلیں شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن ، ایک عدد مو ٹر سائیکل بغیر کا غذات قبضہ پولیس میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دی، 200سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز ایس پی سٹی زون زبیر احمد شیخ کی نگر انی میں ایس ایچ او تھا نہ آ بپا رہ انسپکٹر محمد نو از بھٹی ،اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروںکے افسران و جو انو ں نے تھا نہ آ بپا رہ کے علا قہ سیکٹر جی سیو ن ، کچی آباد ی اور گردو نواح میںسر چ آ پر یشن کیا ۔

(جاری ہے)

اس سر چ آ پر یشن میں اسلام آ باد تھا نہ آ بپا رہ پولیس سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔ دوران سر چنگ چارمشتبہ افراد کو حر است میںلے کرتحقیقات کی جا رہی ہے، ملزمان کے قبضہ سی174بو تلیں شراب ، اسلحہ دو عدد 12بور گنیں معہ ایمو نیشن اور ایک عدد بغیر کا غذات مو ٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ، شراب اور بر آمد گی اسلحہ کے متعلق ملزمان کے خلاف تھا نہ آ بپا رہ میں مقدما ت درج کر لیے گئے۔

جبکہ 200سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا ۔ ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :