Live Updates

تحریک انصاف کی قیادت وفاقی منصوبوں کو اپنے نام کروانے کیلئے جھوٹ بول رہی ہے، اکرم خان درانی

بنوں کے ہر گھر کو قدرتی گیس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیرکی گفتگو

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:55

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ بنوں کے ہر گھر کو قدرتی گیس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے پی ٹی آئی ہمارے منظورکردہ منصوبوں پر سیاست چمکانے سے باز رہے سیاست اور کھیل کے میدانوں میں بہت فرق ہوتا ہے عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں پانامہ سمیت دیگرایشوز سے عوام کا کوئی سروکار نہیں ضلع بنوں اور خصوصا حلقہ پی کی71کے یونین کونسل خاندار خان خیل ،بندر کلہ لوٹی کلہ سمیت دیگر دیہاتوں کو قدرتی گیس کی فراہمی کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے 22دسمبر کو گیارہ بجے باقاعدہ طور پر ان دیہات کو گیس فراہمی کا افتتاح کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام احمد زئی وزیر قبائل کے مشرا ن اور جمعیت علماء اسلام تحصیل ڈومیل کے کابینہ عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ملک تاج محمد خان ،ڈسٹرکٹ کونسلر اور جے یو آئی تحصیل ڈومیل کے امیر حافظ سیف الدین ،سابق ایم پی اے قاری گل اعظیم وزیر،مشرف عالمگیر وزیر،جے یو آئی کے ضلع جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان بھی موجود تھے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ جھوٹے وعدوں اور پرفریب نعروں کا دور گذار چکا ہے جو ڈسٹرکٹ کونسل کا سیٹ نہیں جیت سکتا وہ گیس کس فراہم کریگا گیس کی فراہمی وفاقی حکومت کے زیر کنٹرول ہے جس کی باقاعدہ منظوری وفاقی کابینہ اور بعدازاں وزیر اعظم دیتا ہے لیکن یہاں پر تحریک انصاف کی نام نہاد قیادت وفاقی حکومت کے منصوبوں کو اپنے نام کروانے کیلئے جھوٹ بول کر اپنی دکانداری چمکانے میں مصروف ہے لیکن ہم اُن پر واضح کردیتے ہیں کہ جمعیت علماء اسلام ہی ضلع بنوں کے ترقی کی ضمانت ہے اور یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات گھر کے دہلیز پر فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کی71بنوں یونین کونسل خاندار خان خیل کے تین دیہاتوں لنڈی جلندھر،لوٹی کلہ،بندر کلہ کو قدرتی گیس کی فراہمی کے منصوبے 127.928ملین روپے لاگت آئیگی جس کی باقاعدہ منظوری لیکر اسی ہفتے میں افتتاح کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں کہ شکست خوردہ عناصر اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب اُن کی سیاست کا خاتمہ کردیا ڈسٹرکٹ اورتحصیل کے انتخابات جتنے کے بعد سے اُن کی سیاست کو دفن کردیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات