پشاور، ڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس گالا،کرکٹ، فٹبال، بیڈ منٹن، ہاکی میچ جاری

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس گالاکے سلسلے میں انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میچوں میں رجڑ کلب اور گولڈ کرکٹ کلب نے مدمقابل ٹیموں کو ہراکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا،جبکہ ہاکی مقابلوں میں مہران کلب کامیابی حاصل کی،فٹ بال کے ایونٹ میں بام خیل کلب اور مشال ٹھنڈ کوہی کلب نے اپنے میچز جیت لئے۔

جبکہ بیڈمنٹن کے مینزڈبل مقابلوں میں سرحد کلب کڈی کلب اورباجاکلب نے برتری حاصل کرلی ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی طارق محمد کے مطابق ضلع بھر کے مختلف کھیلوں کے میدانوں پر جاری ڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس گالاکے سلسلے میں کھیلے جانیوالے انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں رجڑ کلب نے فواد اکیڈمی کو 34رنز سے ہرایا،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رجڑ کرکٹ کلب نے مقرررہ اوورزمیں 154رنز بنائے ،جس میں عادل خان نے 40رنزبنائے ،جبکہ ارشد نی4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،جواب میں فواد کرکٹ اکیڈمی کی پوری ٹیم 120رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں گولڈ کلب نے ٹھنڈ کوہی کلب کو 42رنز سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ہاکی انٹرکلب کے ایونٹ میں شاہین کلب نے مہران کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ ہاف تک مقابلہ برابررہا،تاہم پینلٹی ککس کے ذریعے شاہین کلب نے دو گول سے برتری حاصل کرلی۔بیڈمنٹن کے مینزڈبل مقابلوں میں سرحد کلب کڈی کے کھلاڑیوں نے حارث کلب صوابی کو 2-0سے ہرایا،دوسرے میچ میں باجاکلب نے لاہور بیڈمٹن کلب کو 2-1سے شکست دیکر دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔فٹ بال کے مقابلوں میں بان خیل کلب نے ہملٹ کلب کو 2-0سے اور مشال ٹھنڈ کوہی فٹ بال کلب نے بوم بوم فٹ بال کلب سفرونہ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔