پشاور، گرلزہائی وہائیرسیکنڈری کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب بدنظمی کا شکار

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ پشاورگورنمنٹ گرلزہائی وہائیرسیکنڈری کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب بدنظمی کا شکارہو گئی،پرنٹ اور الیکٹرانکس میڈیا کو دعوت نامہ دینے کے باوجود اندر نہیں چھوڑاگیا،کیونکہ مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکی اہلیہ عمارہ ختک تھیں۔ ضلع پشاور میں گورنمنٹ گرلزہائی اور ہائیرسیکنڈری سکولوں کی سطح پر منعقدہ کھیلوںکے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکی اہلیہ عمارہ خٹک مہمان خصوصی تھیں۔ہر سال کی طرح امسال بھی منعقدہ تقریب میں مختلف سکولوں کی طالبات نے مارچ پاسٹ کیا۔تاہم انتظامی کمیٹی کی جانب سے کوئی خاطر خواہ انتطامات نہیں گئے تھے ۔جسکے باعث امسال کا یہ تقریب بدنظمی کا شکار ہوگیا۔جس کی وجہ سے انتطامی کمیٹی کے اراکین نے اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے چند مخصوص سپورٹس رپورٹرزکے علاوہ پرنٹ ولیکٹرانکس میڈیا کے نمائندوں کو دعوت نامے دینے کے باوجود گیٹ پر روکے رکھ کر اندر نہیں چھوڑاگیا۔مجبوراًکوریج کرنے کے بغیر چلے گئے ۔

متعلقہ عنوان :