خیبرپختونخوا ہینڈی کیپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 جنوری سے پشاورمیں شروع ہوگی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) خیبرپختونخوا ہینڈی کیپ کرکٹ ٹورنامنٹ پندرہ جنوری سے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاورمیں شروع ہوگی۔ جس میںفاٹا اور خیبرپختونخوا سے 8 ٹیمیں شرکت کرینگی ۔گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا ہینڈ ی کیپ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل انٹر نیشنل ایتھلیٹ سید جعفر شاہ نے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ اولمپئن نصر الله خان ، محمد ہادی بھی موجود تھے ۔انھوںنے کہا کہ خیبرپختونخوا ہینڈی کیپ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہینڈی کرکٹ ٹورنامنٹ پندرہ جنوری سے پشاور میںشروع ہوگی جس میں ٹوٹل آٹھ ٹیمیں شرکت کرینگی چار ٹیمیں فاٹا اور چار خیبرپختونخوا سے شامل کئے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی ایسوسی ایشن نے تیاریاں شروع کردی ہیں اور مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :