Live Updates

لال حویلی کے رنگیلے شیخ رشید کے ساتھ مل کر جھوٹ بولنے والوں کا سپریم کورٹ میں ڈراپ سین ہو گیا، اب عمران خان کا ٹرائل ہو گااور اس کے بھی پول کھلیں گے‘ بلاول کے پنجاب میں ڈیرے ڈالنے کی ہمیں کوئی پرواہ نہیں ، وہ اپنی کرسی کی فکر کریں

62اور63کا رونا رونے والے اب خود اسکی زد میں آئیں گے‘ نواز شریف ہمارے قا ئداورمنزل ہیں‘ تین سال تک طوطا مینا کی کہانی سنانے اور خود ہی پانامہ پیپرز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کرنے والوں نے سپریم کورٹ میں کمیشن مسترد کر کے توہین عدالت کی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی کی میڈ یا سے بات چیت

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ لال حویلی کے رنگیلے شیخ رشید کے ساتھ مل کر جھوٹ بولنے والوں کا سپریم کورٹ میںکل ڈراپ سین ہو گیا اب عمران خان کا ٹرائل ہو گااور اس کے بھی پول کھلیں گے بلاول کے پنجاب میں ڈیرے ڈالنے کی ہمیں کوئی پرواہ نہیں ، وہ اپنی کرسی کی فکر کریں 62اور63کا رونا رونے والے اب خود اسکی زد میں آئیں گے جہا نگیر ترین نے بھاری قرضے معاف کروائے انکا حساب بھی لیا جا ئے گا ہماری بے گنا ہی عدالت اور عوام میں ثا بت ہو گئی عدا لتوں کا احترام پہلے بھی کیا اب بھی کر یں گے نعیم بخاری کا وکالت کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔

وہ ہفتہ کو فیسکو ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تین سال تک طوطا مینا کی کہانی سنانے اور خود ہی پانامہ پیپرز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کرنے والوں نے کل سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز پر کمیشن کو مسترد کر کے توہین عدالت کی اس پر عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجنا چاہئے اور نعیم بخاری کا لائسنس منسوخ ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ بلاول شیروانی پہن کر پنجاب میں آئیں یا سج دھج کر آئیں ، ہمیں ان کی کوئی پرواہ نہیں وہ پنجاب کی فکر چھوڑ کر اپنی کرسی کی فکر کریں بلاول کے آئندہ خود وزیراعظم اور آصف زرداری کے صدر بننے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آپا زبیدہ کے ٹوٹکوں سے نہیں بنتا بلکہ عوام کے ووٹوں سے بنتا ہے 2018ء میں مسلم لیگ نون ستر فیصد نشستیں جیتے گی اور نواز شریف ہی وزیراعظم بنیں گے ایان علی کی رہائی کی افواہوں کے سوال پرانہوں نے کہا کہ اربوں ڈالرز بیرون ملک منتقل کرنے کا کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے ایف آئی اے سمیت متعلقہ محکموں کی رپورٹس پر ہی عدالت کوئی فیصلہ دے گی ہمارے خاندان نے ہر دور میں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی میرے خاندان نے اٹک قلعے کی قید کا ٹی عمران خان تو بنی گا لہ اور زمان پارک سے با ہر نہیں نکلے انہوں نے کہا کہ میرے والد شیر علی نہ پہلے کسی کے آگے جھکے ہیں اور اب جھکیں گے ہمارے رہنماء اور قا ئد میاں نواز شریف ہیں اور وہی ہماری منزل ہے انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگی ہیں نہ پہلے مسلم لیگ چھوڑی اور نہ اب چھوڑیں گے ہمارا اوڑنا بچھو نا مسلم لیگ ہی ہے اور ہمارا مرکز میاں نوا شریف ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات