مٹھی بھر کرپٹ اشرافیہ نے تمام اختیارات پر قبضہ کررکھاہے‘میاں مقصوداحمد

پانامالیکس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن دونوں کو عدالتوں کا احترام کرنا چاہئے‘ امیرجماعت اسلامی پنجاب

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ ملک میں کرپشن کی انتہاہوچکی ہے ،انسداد بدعنوانی کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ،پانامالیکس اور میگا اسکینڈلزمیں بے نقاب ہونے والے افراد قومی مجرم ہیں ،کرپٹ افراد کاکڑا احتساب ہونا چاہئے تاکہ ملک میں سے کرپشن کا خاتمہ ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ’’ گلوبل کرپشن بیرومیٹر‘‘ کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ کرپشن حکومتوں میں رہنی والی سیاسی جماعتوں میں ہے جبکہ سیاستدان دوسرے،کاروباری طبقہ تیسرے اور پولیس چوتھے نمبر ہے۔اتنے بڑے پیمانے پرحکومتی وزراء اور چندسیاسی جماعتیں جو مسلسل کئی بار حکومتوں میں رہی ہیں کے اندر ہونے والی کرپشن لمحہ فکریہ اور باعث تشویش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ الحمد للہ جماعت اسلامی ہر قسم کی کرپشن سے پاک دینی وسیاسی جماعت ہے اورہم ملک میں بے لاگ ،بلاتفریق احتساب کے حامی ہیں۔ہمارامطالبہ ہے کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے والوں کڑااحتساب ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ20کروڑ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ پانامالیکس کو جلد ازجلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔وزیر اعظم نوازشریف کے بچوں سمیت جن پاکستانیوں کے نام پانامالیکس میں آئے ہیں ان کو احتسابی عمل سے گزرنا پڑے گا۔

ملک وقوم کی زندگی میں فرد نہیں بلکہ ادارے اہم ہوتے ہیں۔جمہوریت کا حسن اسی میں ہے کہ عوامی رائے اور جذبات کااحترام کیاجانا چاہئے۔پانامالیکس کے حوالے سے حکمران چھ ماہ سے لیت ولعل سے کام رہے ہیں۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ مٹھی بھر کرپٹ مافیانے تمام اختیارات پر قبضہ جمارکھاہے۔رشوت کابازار گرم ہے۔عوام الناس کی کہیں بھی شنوائی نہیں ہورہی ۔

لوگوں کو جائز کاموں کے لیے اداروں کے کئی کئی دنوں تک چکر لگواکرذلیل وخوار کیاجاتاہے تاکہ وہ رشوت دینے پر مجبور ہوجائیں۔ملک میں سرمایہ کاری اور دیگر شعبہ جات پر چیک اینڈ بیلنس کاکوئی واضح نظام موجود نہیں۔عملاً جس کی لاٹھی اس کی بھینس کاقانون رائج ہے۔غربت اور کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے والوں کاکوئی پرسان حال نہیں۔

متعلقہ عنوان :