میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کیلئے 600 ٹن 2 شپ بسول اور ہنگول چائنہ میں تیار

پاک چائنہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دیا جائیگا،شپ کی تیاری پر چائنہ شپ بلڈنگ ٹریڈ کمپنی مبارکباد کی مستحق ہے، سیکریٹری دفاع ضمیر الحسن شاہ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کیلئے 02x600 ٹن (2) شپ میری ٹائم پیٹرول ویسلرز پی ایم ایس ایس ہنگول اور پی ایم ایس ایس بسول چائنہ میں تیار ہوگئے۔ اس سلسلے میں چین کے شہر گوانگ ژو میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری دفاع لفیٹننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ HI(M) تھے جبکہ ڈی جی PMSA رئیر ایڈمرل جمیل اختر اور سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

صدر چائنہ شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ نے کہا کہ پاک چائنہ دفاعی امور میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ کوالٹی اور اسٹینڈرڈ کے ساتھ شپ کی تیاری پر چائنہ شپ بلڈنگ ٹریڈ کمپنی اور PMSA مبارکباد کی مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رئیر ایڈمرل جمیل اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارتھ اربین سی اور سی پیک پراجیکٹ کے تحفظ کیلئے ہنگول اور بسول معاون ثابت ہوں گے۔

سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے PMSA پیٹرول شپ پروگرام ایکنک کے اجلاس میں دسمبر 2014 میں منظور کیا گیا تھا جس کے تحت 2 جہاز کوالٹی اور اسٹینڈرڈ کے ساتھ چائنہ میں اور 2 جہاز کراچی شپ یارڈ میں تیار ہونا تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پراجیکٹ پاکستان کی اکانومی کیلئے بہت اہم تھے اور چائنہ میں تیار کردہ 2 جہاز بسول اور ہنگول گوادر میں جنوری 2017ء میں پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :