وسیم اکرم نے آئی پی ایل میں شرکت سے معذرت کرلی

وسیم اکرم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹور اور بولنگ کوچ بھی تھے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم، انڈین پریمیر لیگ2017 کے ایڈیشن میں پروفیشنل مصروفیت اور وقت کی کمی کیباعث شریک نہیں ہوں گے ،ْ وسیم اکرم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹور اور بولنگ کوچ بھی تھے۔

(جاری ہے)

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سابق پاکستانی کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم پروفیشنل مصروفیات کی وجہ سے اگلے سال ہونے والی انڈین پریمیر لیگ میں اپنی خدمات جاری نہیں رکھ پائیں گے، وسیم اکرم چند پراجیکٹس کی وجہ سے مصروف ہیں ،اسی لیے آئی پی ایل میںشرکت سے معذرت کرلی ہے۔

وسیم اکرم کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم زبردست ہے اورایونٹ کیلئے فیورٹ بھی ،ْوہ آئی پی ایل اور ڈریسنگ روم کو بہت مس کریں گے۔

متعلقہ عنوان :