شکرپڑیاں میں پیٹرولنگ کے دوران پولیس نے بچے کو زیادتی کانشانہ بنانے والے ملزم کو جھاڑیوں سے پکڑ لیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:38

شکرپڑیاں میں پیٹرولنگ کے دوران پولیس نے بچے کو زیادتی کانشانہ بنانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) شکر پڑیاں کے علاقے میں مدرسے کے 12سالہ بچے کو جھاڑیوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

شکر پڑیاں کے علاقے میں تھانہ آبپارہ کی پولیس معمول کی پیٹرولنگ کر رہی تھی کہ راستے میںسڑک کے ایک طرف جھاڑیوں میں ایک مشکوک شخص بچے کے ساتھ ملا ،پولیس نے دونوں کو جھاڑیوں سے باہر نکال کر ابتدائی تحقیقات کیں اور پھر انہیں اپنے ساتھ پولیس اسٹیشن لے گئے جہاں بچے نے الزام عائد کیا کہ ملزم اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا تاہم ملزم نے اس الزام کو مسترد کیا۔

ملزم کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی جس کی عمر 27سال تھی،متاثرہ بچے کے باپ نے ملزم کے خلاف درخواست دی ۔متاثرہ بچے کے باپ نے بتا یا کہ اس کا بیٹا جی 9سیکٹر کے مدرسے سے پڑھ کر واپس آرہا تھا کہ راستے میں ملزم عامر نے اسے زبردستی اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھا یا اور جنگل میں لے گیا ۔

متعلقہ عنوان :