Live Updates

خان صاحب شیروانی ضرور پہنیں گے مگر وزارت عظمیٰ کی نہیں تیسری شادی کی،امیرمقام

بلاول بھٹو کا حال عمران خان سے بھی برا ہو گا، 27دسمبر کو ان کو اپنی حیثیت کا پتہ چل جائیگا،مشیر وزیراعظم کی پریس کانفرنس

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیر مقام نے کہا ہے کہ خان صاحب شیروانی ضرور پہنیں گے مگر وزارت عظمٰی کی نہیں تیسری شادی کی ، بلاول بھٹو کا حال عمران خان سے بھی برا ہو گا 27دسمبر کو ان کو اپنی حیثیت کا پتہ چل جائیگاپشاور پریس کلب میں پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن کیپٹن (ر) شاہد حبیب کی شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران خان یو ٹرن کے ذریعے ایک بار پھر راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں تبدیلی کے نام نہاد نعروں پر صوبے کے عوام کے ساتھ جو دھوکہ کیا گیا وہ قوم کو بھولنے نہیں دیں گے اگر عمران خان عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں تو پھر کمیشن بنانے کی مخالفت نہ کریں ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس جھوٹ کا پلندہ ہے خان صاحب اس کیس کے ذریعے اپنی بچی کچی ساکھ قائم رکھنا چاہتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں اور فیصلہ سپریم کورٹ کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب شیروانی ضرور پہنیں گے مگر وزارت عظی کی نہیں تیسری شادی کی پہنیں گے وہ وزارت عظمیٰ کے اہل ہی نہیں ہیں عمران خان کی تبدیلی ڈسپوزیبل ہے وہ عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈیٹ لائن اور احتجاج کے بارے میں سوال کے جواب مین امیر مقام کا کہنا تھا کہ یہ محترمہ بے نظیر اوراور ذو الفقار علی بھٹو کا دور نہیں ہے اب ان کے کارکن نہیں نکلیں گے بلاول بھٹو کا حال عمران خان سے بھی برا ہو گا 27دسمبر کو ان کو اپنی حیثیت کا پتہ چل جائیگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :