فاروق ستار اپنی الگ جماعت بنا کر سیاست کریں، ایم کیو ایم کے قائد صرف الطاف حسین ہیں ،ْندیم نصرت

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:37

فاروق ستار اپنی الگ جماعت بنا کر سیاست کریں، ایم کیو ایم کے قائد صرف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) لندن کے رہنماء ندیم نصرت نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو کام کرنے سے روکا جا رہا ہے ،ْسیاست کرنے کا حق سب کو ہے، فاروق ستار اپنی الگ جماعت بنا کر سیاست کریں، ایم کیو ایم کے قائد صرف الطاف حسین ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم نصرت نے کہا کہ ایم کیو ایم کیخلاف کافی عرصے سے کریک ڈائون چل رہا ہے اس لیے ہمیں اس بات کا خدشہ تھا۔

انھوں نے کہا کہ اس سے قبل 20اکتوبر کو بھی ایم کیو ایم لندن کے کارکنان نے یادگار شہداء جانے کی کوشش کی تھی ،ْیاد گار شہداء سے لوگوں کی جذباتی وابستگی ہے، وہاں جا کر صفائی اور فاتحہ خوانی کی کوشش کی گئی۔ندیم نصرت کے مطابق ان کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں ،ْحکومت اور متعلقہ اداروں سے یہ درخواست کی گئی تھی کہ ایم کیو ایم 20 سال سے اس دن کو منا رہی ہے، یہ لوگوں کا بنیادی اور مذہبی حق ہے، اسے نہ روکا جائیاس کا کوئی سیاسی پہلو نہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ایک جانب بلاول بھٹو زرداری نواز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے جمہوریت کی دہائیاں دے رہے ہیں تاہم دوسری جانب سندھ میں صورتحال نہایت خراب ہے،سندھ میں اس وقت سب سے زیادہ سیاسی قیدی ہیں۔ندیم نصرت نے کہا کہ ایم کیو ایم جیسی بڑی جماعت پر سیاسی پابندی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم کے دفاتر بند رہنے کا بیان کس جواز کے تحت دیا اگر انھیں محترمہ بے نظیر یا بھٹو کی برسی منانے سے روک دیا جائے تو اس پر ان کا کیا ردعمل ہو گا