Live Updates

عمران خان کا وزیراعظم نواز شریف سے ایک بار پھر مستعفی ہونے کا مطالبہ

پی ٹی آئی پانامہ لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی ،ْ اجلاس سے خطاب

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:36

عمران خان کا وزیراعظم نواز شریف سے ایک بار پھر مستعفی ہونے کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف سے ایک بار پھر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پانامہ لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور پانامہ لیکس کے معاملے پر آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ وزیراعظم سپریم کورٹ میں منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں اس لئے وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔چیئرمین عمران خان نے کہاکہ نواز شریف نے اسمبلی فلو رپر جھوٹ بولا جبکہ عدالت عظمیٰ کے سامنے بھی وزیراعظم کے وکیل نے غلط بیانی کی ،ْپاکستان تحریک انصاف پانامہ لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی اور عوام کو شریف فیملی کی کرپشن سے آگاہ رکھا جائے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دھمکی دی ہے کہ پاناما کیس میں انصاف نہ ملا تو وہ ایک بار پھر سڑکوں پر آئیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات