مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اسلام آبادمیں ڈی چوک سے پریس کلب تک احتجاجی مارچ

عالمی تنظیمیں مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیتے ہوئے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں ،ْخطاب

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف گزشتہ روز اسلام آبادمیں ڈی چوک سے پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مارچ کا مقصد عالمی برادری کی توجہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کی طرف مبذول کرانا تھا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اپنے قیام کے فوراً بعد انسان حقوق کے حوالے سے ایک چارٹر مرتب کیا اور دنیامیں بسنے والے تمام انسانوں کے حقوق کابلاتفریق ذات ، رنگ نسل اور مذہب کے تحفظ فراہم کرنیکا اعلان کیا ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے بھی اس چارٹر پر دستخط کررکھے ہیں لیکن اسکے باوجود وہ گزشتہ ستر برس سے مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران سو سے زائد کشمیریوںکوشہید ،ہزاروںکو زخمی اور سینکڑوںکوبصارت سے محروم کر دیا۔ انہوںنے ایمنسٹی انٹرنیشنل ،ایشیا واچ اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیتے ہوئے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :