چین کی امریکہ اور تائیوان کے مابین سرکاری اور دفاعی رابطوں کی مخالفت

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا ہے کہ چین امریکہ اور تائیوان کے د رمیان ہر قسم کے سرکاری اور دفاعی رابطوں کی مخالفت کرتا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی بھی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس حوالے سے چین کی حکومت کا موقف واضح ہے۔

(جاری ہے)

امریکی پارلیمنٹ میں دفاعی قانون کی منظوری کے دوران تائیوان کے ساتھ دفاعی روابط کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت سے وابستہ ایک اصولی مسئلہ ہے اور چین امریکہ باہمی تعلقات کے حوالے سے بھی سب سے اہم اور حساس مسئلہ ہے۔چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایک چین کی پالیسی اور دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ اصولی معاہدوں کی پاسداری کرئے اور مسئلہ تائیوان کے حوالے سے احتیاط کا مظاہرہ کیا جائے تا کہ چین امریکہ باہمی تعلقات متاثر نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :