چین نے آ ئندہ برس کے لیے سماجی معاشی اہداف کا تعین کر لیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس صدر شی جن پھنگ کی زیر صدارت ہوا جس میں آ ئندہ برس 2017 کے لیے سماجی معاشی اہداف کا تعین کیا گیا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اجلاس کے بعد جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2017 میں اصلاحات کے حوالے سے مالیاتی پالیسی ،ریاستی اداروں کی بہتری اور سماجی معاشی تحفظ کے اقدامات کو جاری رکھا جائے گا ۔

چین قانون کی حکمرانی ، سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول ، بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور وسیع معاشی پالیسیوں کو فروغ دے گا۔2017 میں معاشی ترقی کو برقرار رکھنے ، اصلاحات کو فروغ دینے اور عوام کے بہتر معیار زندگی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے رہنماء اصولوں کی منظوری بھی دی گئی۔

بیان کے مطابق اگر چہ چین نے مجموعی طور پر سماجی سیاسی استحکام بر قرار رکھا ہے لیکن قومی سلامتی کے حوالے سے پیچیدہ امور کا سامنا رہا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کو اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ایک مرکزی ، یکجا ، انتہائی موثر اور قومی سلامتی کے حوالے سے مستند بااختیار راہنماء نظام سے جڑے رہنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :