مسلم لیگ ن کا موقف ہمیشہ حقائق اور سچائی پر مبنی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے ہر موڑ پر یوٹرن لیا اور موقف بدلا، تحریک انصاف کا موقف بدنیتی ، جھوٹ فریب اور الزام ہے جسے وہ ہر وقت بدلتے رہتے ہیں، دھمکیاں دے کر عدالت سے فیصلے کرانے کی عجب روایت رکھی جارہی ، لوگ ہمارا رویہ دیکھیں اور پھر تحریک انصاف کا رویہ اور موقف دیکھیں

وزیرمملکت اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا موقف ہمیشہ حقائق اور سچائی پر مبنی ہے جبکہ پی ٹی آئی ہر موڑ پر یوٹرن لیا اور موقف بدلا، ان کا موقف بدنیتی ، جھوٹ فریب اور الزام ہے جسے وہ ہر وقت بدلتے رہتے ہیں، دھمکیاں دے کر عدالت سے فیصلے کرانے کی عجب روایت رکھی جارہی ، لوگ ہمارا رویہ دیکھیں اور پھر تحریک انصاف کا رویہ اور موقف دیکھیں ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم ہمارے مخالفین پی ٹی آئی کا ریکارڈ دیکھے تو ہرموقف پر یوٹرن ، ہر ہفتے موقف بدلنا ، جھوٹ بولنا اور الزام لگانا اس لئے ہے کیونکہ ان کا موقف کمزور تھا جبکہ اس کے برعکس ہمارا شروع سے ایک ہی موقف تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگر کمیشن نہ بنا تو بائیکاٹ کریں گے، آج ان کا کہنا ہے کہ اگر کمیشن بنا تو بائیکاٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے بنانے کا موقف پی ٹی آئی خود سپریم کورٹ لے کر گئی اور کہا تھا کہ اگر کمیشن نہیں بنا تو ہم لاک ڈائون اوردھرنا دیں گے اور آج وہی پی ٹی آئی کہہ رہی ہے کہ کمیشن بنا تو ہم بائیکاٹ کریں گے یہ کس قسم کا قوم کے ساتھ مذاق ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سال میں پی ٹی آئی نے آئینی اداروں پر پریشر ، بلی ، اور ان کی تذلیل کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا اور آج بھی وہ یہی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا پہلے دن سے ایک ہی موقف رہا ہے کیوں کے وہ موقف حقائق اور سچائی پر مبنی تھا جبکہ پی ٹی آئی نے ہر موڑ پر یو ٹرن لیا اور موقف بدلا کیوں کے ان کا موقف بدنیتی ، جھوٹ فریب اور الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیاں دے کر عدالت سے فیصلے کرانے کی عجب روایت رکھی جارہی ،آپ لوگ ہمارا رویہ دیکھیں اور پھر ان کا رویہ دیکھیں