جے ڈاٹ برانڈشارخ اورسلمان کےطعنہ کے نتیجہ میں بنایا۔جنیدجمشیدکی اپنی زندگی میں وضاحت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:07

جے ڈاٹ برانڈشارخ اورسلمان کےطعنہ کے نتیجہ میں بنایا۔جنیدجمشیدکی اپنی ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10دسمبر2016ء):طیارے حادثہ میں جاں بحق معروف نعت خواں جنیدجمشیدنے اپنی زندگی میں بوتیک ،فیشن اور کپڑوں کے کاروبارپرواضح کیا تھاکہ یہ سب کچھ شارخ خان اور سلمان خان کے طعنہ کے نتیجہ میں بنایا گیاہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ٹی وی اینکرکے سوال کے جواب میں کہا کہ ماڈل،فیشن اور کپڑوں کے کاروبارکے پیچھے شارخ خان اور سلمان خان کاانگلینڈمیں دیاگیاطعنہ ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں ایک کنسرٹ میں شرکت کی،جب ہم اسٹیج پرجینزپہن کرگئے تو شارخ اور سلمان نے طعنہ دیاکہ تمھارے ملک کاکچھ ایسالباس نہیں ہے جوتم پہن سکو۔ان کی بات میرے دل کوبہت لگی اورپھرمیں نے فیصلہ کیاکہ واپس جاکرکچھ کرینگے۔جنیدجمشیدنے اس بات کوبھی واضح کیاکہ مذہبی اور تبلیغ کرنے والابھی کاروبارکرسکتاہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسی ٹرینڈکوہم نے ختم کرناہے کہ بہت سے لوگ جوحج کرتے ہیں اگران کی فیلڈاتنی بری ہے تو پھروہ حج کیوں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی منفی تاثرکوہم سب نے ملکرختم کرناہے۔۔ویڈیو بھی دیکھیں