مشہور امریکی طیارہ ساز کمپنی بیل ہیلی کاپٹر شمال مغربی چین میں پرزے جوڑ کر ہیلی کاپٹر بنانے والا پلانٹ قائم کرے گا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:29

شیان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) امریکی طیارہ ساز کمپنی بیل ہیلی کاپٹر شمال مغربی چین کے صوبہ شان شی کے دارالحکومت شیان میں پرزے جوڑ کر ہیلی کاپٹر بنانے والی ایک کمپنی قائم کرے گی ۔ یہ بات مقامی حکام نے ہفتہ کو بتائی ہے ۔ یہ منصوبہ جس پر 5.3بلین یوآن (767ملین امریکی ڈالر) کی مجموعی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔شیان نیشنل سول ایروسپیس انڈسٹریل بیس میں واقع ہو گا۔

یہ بات بیل اینڈ شان شی ایوی ایشن انٹرسٹری ڈیولپمنٹ(ایس اے آئی ڈی سی) جو کہ شان شی توانائی گروپ کا ذیلی ادارہ ہے کہ درمیان طے پانے والے معاہدے میں بتائی گئی ہے ۔ اس منصوبے میں بیل 407جی ایکس پی ہیلی کاپٹروں کے لئے پرزے جوڑ کر تیار کرنے والا پلانٹ ہیلی کاپتر ٹریننگ کا ایک مرکز ایمر جنسی رسپانس اور ریسکیو کے علاوہ ڈرون سے متعلق ریسرچ وڈیولپمنٹ شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

بیل ہیلی کاپٹر کا شمار دنیا کے اہم ہیلی کاپٹر سازوں میں ہوتا ہے اس کی مصنوعات زیادہ تر بزنس فلائنگ ، پولیس سروسز ، فائر فائٹنگ اور میڈیکل ریسکیو مین شامل کی جاتی ہیں ۔ 2014میں قائم کی جانے والی کمپنی ایس اے آئی ڈی سی نیشنل ایوی ایشن انڈسٹری پراجیکٹ میں شمولیت اور مقامی ایوی ایشن کی ترقی میں سہولت کار کے لئے شان شی صوبائی حکومت کے لئے ہوابازی کا ایک پلیٹ فارم ہے ۔

متعلقہ عنوان :