چین کی قدرتی گیس کی سپلائی 2020تک 360بلین مکعب تک بڑھ جائے گی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:29

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) ایک رپورٹ میں ہفتہ کو پیشنگوئی کی گئی ہے کہ 2020تک چین کی قدرتی گیس کی سپلائی 360بلین مکعب میٹر سے بڑھ جائے گی ۔قومی توانائی ایڈمنسٹریشن ،سٹیٹ کونسل کے ترقیاتی تحقیقی مرکز اور وزارت ارضیاتی وسائل کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق مستحکم سپلائی اور مقابلتاً خاصے ترقی یافتہ بنیادی ڈھانچہ گیس مارکیٹ کی تیزی سے فروغ کا باعث بنے ہیں ۔

(جاری ہے)

فی الوقت 31صوبائی سطح کے تمام علاقوں کو قدرتی گیس تک رسائی حاصل ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک قدرتی گیس کی دولت سے مالا مال ہے اور اس کے پاس روایتی وسائل کے 90ٹریلین مکعب میٹر ذخائر ہیں ۔چین کی قدرتی گیس کی پیداوار 2005میں 50بلین مکعب میٹر سے بڑھ کر گزشتہ سال 135بلین مکعب میٹر ہو گئی ہے ۔گیس چین کا تیزی سے فروغ پذیر اہم ایندھن ہے اور صارفین کو کوئلے سے صاف ترین ایندھنوں کی طرف منتقلی کرنے کی غرض سے قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ قدرتی گیس کی پیداوار ملک کی توانائی پیداوار کا قریباً7فیصد ہے جبکہ قومی ہدف2020تک 10فیصد زیادہ کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :