طیارہ حادثے بارے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ‘بلیک باکس کے ڈی کوڈ ہونے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا ‘ جنید جمشید ایک سچے پاکستانی تھے‘وفاقی و زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جنید جمشید کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:29

طیارہ حادثے بارے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ‘بلیک باکس کے ڈی کوڈ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) وفاقی و زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ‘بلیک باکس کے ڈی کوڈ ہونے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا ‘ جنید جمشید ایک سچے پاکستانی تھے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو طیارہ حادثہ میں جاں بحق معروف نعت خوان جنید جمشید کے اہلخانہ اظہارتعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جنید جمشید کے ساتھ میرا قریبی تعلق تھا۔ جنید جمشید سچے پاکستانی تھے۔ جنید جمشید مرحو م باعمل مسلمان اور رسول پاک کے سچے عاشق تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی دین کیلئے وقت کر رکھی تھی۔ جنید جمشید شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے اللہ ان کے درجات بلند کرے۔ …(رانا)