قوم پی ٹی آئی کا ریکارڈ دیکھے، ہر موقف پر یو ٹرن ، ہر ہفتے موقف بدلنا جھوٹ بولنا الزام لگاناان کی عادت ہے ،3سال میں پی ٹی آئی نے آئینی اداروں پر پریشر اور ان کی تذلیل کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا، سیاست کو ایک طرف کر کے قوم ، سول سوسائٹی پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کا موزازنہ کرے

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کابیان

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم ہمارے مخالفین پی ٹی آئی کا ریکارڈ دیکھے تو ہر موقف پر یو ٹرن ، ہر ہفتے موقف بدلنا جھوٹ بولنا الزام لگانا اس لیے ہے کیوں کے ان کا موقف کمزور تھا۔اس کے برعکس ہمارا شروع سے ایک ہی موقف تھا،سیاست کو ایک طرف کر کے قوم ، سول سوسائٹی پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کا موزازنہ کرے۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا اگر کمیشن نہ بنا تو بائیکاٹ کریں گے اور آج ان کا کہنا ہے اگر کمیشن بنا تو وہ بائیکاٹ کریں گے۔کمیشن کے بنانے کا جو موقف پی ٹی آء خود سپریم کورٹ لے کر گئی اور کہا کہ اگر کمیشن نہ بنا تو ہم لاک ڈاوں اور دھرنہ دیں گے اور آج وہی پی ٹی آئی کہ رہی ہے کہ اگر کمیشن بنا تو ہم بائیکاٹ کریں گے یہ کس قسم کا قوم کے ساتھ مذاق ہے۔

(جاری ہے)

پچھلے 3سال میں پی ٹی آئی نے آئینی اداروں پر پریشر اور ان کی تذلیل کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا اور آج بھی وہ یہی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیاست کو ایک طرف کر کے قوم ، سول سوسائٹی پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کا موزازنہ کرے۔مسلم لیگ ن کا پہلے دن سے ایک ہی موقف رہا ہے کیوں کے وہ موقف حقائق اور سچائی پر مبنی تھا جب کی پی ٹی ائی نے ہر موڑ پر یو ٹرن لیا اور موقف بدلا کیوں کے ان کا موقف بدنیتی ، جھوٹ فریب اور الزام ہے۔ دھمکیاں دے کر عدالت سے فیصلے کرانے کی عجب روایت رکھی جارہی۔ آپ لوگ ہمارا رویہ دیکھیں اور پھر ان کا رویہ دیکھیں