جہلم، فیکٹریوں پر چھاپے، مضر صحت کیمیکل استعمال کرنے والی فیکٹری سیل، مالکان کو50 ہزا ر روپے جرمانہ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:27

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) اے ڈی سی جہلم احمر نائک کی سرپرستی میں ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم اقبال کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کے دوران دو فیکٹریوں پر چھاپہ مارا اور انسپکشن کے دوران ایک فیکٹری میں شہد، منرل واٹر اوراسپغول بنایا جا رہا تھا جس میں مضر صحت کیمیکل استعمال کئے جارہے تھے، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی کے انتظامات موجود نہ تھے ان کے نمونے ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر نے حاصل کر نے کے بعد چیکنگ کے لئے لیبارٹری میں بھجواء دئیے ہیں،اے ڈی سی جہلم احمر نائک نے فیکٹری کو سیل کر کے مالکان پر پچاس ہزا ر روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری فیکٹری میں ڈی آر اے پی کی جانب سے جاری کردہ لائسنس نہ ملنے کی بنیاد پر فیکٹری مالکان کو وارننگ نوٹس جاری کر دیا گیا اور ہدایت دی گئی کے لائسنس کے بعدمینوفیکچرننگ کی جائے ۔ مخصوص زرائع کے مطابق یہ فیکٹریاں ہربل میڈیسن کا غیر قانونی کاروبا ر میں ملوس ہیں تاہم چیکنگ کے دوران کوئی بھی ہربل میڈیسن نہ مل سکی اور لائسنس نہ ہونے کی بنیاد پر مالکان کو وارننگ دے دی گئی اور اس سلسلہ میں مالکان ڈرگ کنٹرو لر جہلم نصیر احمد کوانڈرسٹینڈنگ بھی جمع کروایںگے۔

متعلقہ عنوان :