سرگودہا،ملک اسلم کی نامزدگی چوہدری حامد اوررزاق ڈھلوں کی فتح ہے،چوہدری ارشد گجر کا بیان

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:27

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) انجمن شہریان ( رجسٹرڈ )کے سیکرٹر ی اطلاعات و مقام حیات کے جنر ل کونسلر چوہدری محمد ارشد گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے نظریاتی راہنماملک اسلم نویدکی بطورمئیرسرگودہانامزدگی دراصل چوہدری حامدحمیدایم این اے اورچوہدری عبدالرزاق ڈھلوں کی شاندارفتح ہے۔ گزشتہ روزانھوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری حامدحمیدایم این اے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوںایم پی ا ے نے جس طرح بہترین حکمت عملی سے سرگودہامیںمسلم لیگ ن کوبلدیاتی انتخابات میںواضح فتح دلوائی تھی اوراس کے بعدانہوںنے ملک اسلم نویدکی صورت میںایک بہتری پارٹی راہنماکوسامنے لاکرپارٹی اعلی قیاد ت کے سامنے عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشارمئیرپیش کرکے سرگودہامیںتعمیروترقی اورعوامی خدمت کے ایک نئے باب کاآغازکردیا ہے ملک اسلم نویدبطورمیئرسرگودہاعوامی توقعات پرپورے اتریںگے اورچوہدری حامدحمیدایم این اے اورچوہدری عبدالرزاق ڈھلوںایم پی اے اورملک اسلم نویدمئیرسرگودہاکے طورپرسرگودہاکے لوگوںکی خدمت اورتعمیروترقی کی نئی مثالیںقائم کریںگے ملک اسلم نویدکوبطورمئیرنامزدکرنے پرمسلم لیگ ن کی اعلی قیادت چوہدری حامدحمیدایم این اے اورچوہدر ی عبدالرزاق ڈھلوں ایم پی ا ے مبارکباد کے مستحق ہیںملک اسلم نویدسرگودہاکے شاہینوں کی توقعات بھرپورطریقہ سے پورے اتریںگے