پنجاب میں سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ،ملتان میںینگ ڈاکٹرزنے نشترہسپتال اور کارڈیالوجی انسٹیوٹ کے اوپی ڈی زبردستی بند کروادئیے،ایم ایس نے پولیس بلالی،مریض دن بھر خوار رہے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:26

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) پنجاب میں سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ہفتہ کو بھی جاری رہا، ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزنے احتجاج کرتے ہوئے اوپی ڈی بند کردیا جس سے مریضوں کو دن بھر مشکلات کا سامنا رہا۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں ینگ ڈاکٹرز نے سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف نشتر اسپتال اور انسٹی ٹیو یٹ آف کارڈیالوجی میں ہڑتال کی اور ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک کی موجودگی میں زبردستی او - پی۔

ڈی کو خالی کرا لیا۔ایم۔

(جاری ہے)

ایس نے اس واقعے کے بعد نشتر اسپتال میں پولیس کو طلب کیا۔واضح رہے کہ دو روز قبل ہونے والے احتجاج میں ینگ ڈاکٹرز نشتر اسپتال کے ایم۔ ایس ڈاکٹر عاشق ملک کے کمرے میں زبردستی داخل ہو گئے تھے اور سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خاتمہ کا مطالبہ کیا تھا جس پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کر کے ڈاکٹرز کو تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔دوسری جانب ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کی۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دو روز کی مہلت گزرنے کے بعد ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے جس پر انہوں نے او۔ پی۔ ڈی میں ہڑتال کی۔

متعلقہ عنوان :