ٹیکس دفاتر کے افسران اور ملازمین پر 31 دسمبر تک چھٹیوں پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:08

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء)حکومت نے ٹیکس دفاتر کے افسران اور ملازمین پر 31 دسمبر تک چھٹیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

پابندی کا مقصد ٹیکس ریکوری کو ہر صورت میں یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلہ میں ایف بی آر نے سرگودھا سمیت ملک بھر میں قائم تمام ریجنل ٹیکس دفاتر کے افسران اور ملازمین سے کہا ہے کہ 31 دسمبر تک کسی ملازم کو چھٹی نہیں ملے گی اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔