فیڈرل بورڈ آف ریونیو پنجاب ریجن نے غیرملکی کرنسی خریدنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو پنجاب ریجن نے اڑھائی لاکھ روپے مالیت سے زائد غیرملکی کرنسی خریدنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ صوبے کے 160 منی چینجروں کو نوٹس جاری کردیئے گئے اور ان سے گزشتہ چار سالوں میں غیرملکی کرنسی خریدنے والوں کے کوائف طلب کرلئے۔ ایف بی آر نے فوری طور پر اوپن مارکیٹ سے غیرملکی کرنسی کے خریداروں کے شناختی کارڈوں کی کاپیاں بھی طلب کرلی گئیں۔ جن سے پوچھاجائے گا کہ انہوں نے یہ غیرملکی کرنسی کیوں خریدی اور کہاں خرچ کی۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :