ود ہولڈنگ ٹیکس کی عدم ادائیگی

ایف آئی اے نی9ٹائونوں میں سے چار ٹائون کے بنک اکائونٹ منجمند کردیئے ،ایک کروڑ 95لاکھ 24ہزار روپے کی ریکوری مکمل

ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) ایف آئی اے نے مختلف ادائیگیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی عدم ادائیگی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے 9ٹائونوں میں سے چار ٹائون کے بنک اکائونٹ منجمند کرکے ان اکائونوں سے ایک کروڑ 95لاکھ 24ہزار روپے کی ریکوری مکمل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے احکامات کی روشنی میں جن ٹائونوں کے اکائونٹس منجمند کیے گئے ان میں ٹی ایم اے شالیمار، ٹی ایم اے عزیز بھٹی، ٹی ایم اے واہگہ اور ٹی ایم اے داتا گنج بخش ٹائون شامل ہیں۔

اس سلسلے میں ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انہوں نے بنک اکائونٹس منجمند کرکے ان ٹائونوں کے ذمے ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی گئی۔ ان ٹائونوں میں مختلف مختلف ادائیگیاں کرتے وقت سرکاری خزانے میں ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہیں کروایا تھا۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :