آج پاکستان کو بے پناہ چیلنجوں کا سامنا ہے ، چوہدری شجاعت حسین

پانامہ لیکس کے حوالے سے بنچ بنے یا کمیشن اس کا فیصلہ ہو کر رہے گا، صدر مسلم لیگ (ق)

ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آج پاکستان کو بے پناہ چیلنجوں کا سامنا ہے اور ان چیلنجوں سے عوام کو ساتھ لئے بغیر نہیں نمٹا جا سکتا۔ پانامہ لیکس کے حوالے سے بنچ بنے یا کمشن اس کا فیصلہ ہو کر رہے گا۔ ملک اور عوام کی خاطر جو کوئی بھی سیاسی جماعت آواز اٹھائے گی، جدوجہد کرے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) اس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ اقلیتی ونگ کے زیراہظمام کرسمس کے حوالے سے مسلم لیگ ہائوس میں منعقدہ تقریب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم سب پہلے پاکستانی ہیں۔ پاکستان ہماری پہچان ہے، پاکستان میں مسلمان اور کرسچین سب پاکستانی ہیں۔

(جاری ہے)

سنیارٹی کا لفظ میں نے کبھی زندگی میں استعمال نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالات یہ ہے کہ آئے روز پاکستان میں کوئی نہ کوئی ایشو سامنے آجاتا ہے لیکن حکومت کوئی بھی ہو اس کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام کی تائید، اعتماد اور ساتھ ہونا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) نے اپنے دور حکومت میں عوام کے بے پناہ مسائل کیے۔ کرسچین برادری کو ان کے سکول واپس کیے۔ یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ ہمارا فرض ہے اور اگر ہمیں دوبارہ موقع ملا تو ہم اس طرح کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پیش کیے گئے 4نکات جائز مطالبات ہیں جنہیں تسلیم کیا جانا چاہیے۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے کرسمس کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر پرویز مائیکل، سہیل اصغر، میاں منیر، سنیٹر کامل علی آغا اور شہزاد راہی سمیت متعدد پارٹی ورکر بھی موجود تھے۔ (اے ملک)