بھارت کو پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے معاملے پر وہ سلوک کرنا چاہیے جو اندرا گاندھی نے بنگلہ دیش کے ساتھ کیا تھا‘ شو سینا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:52

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) ہندو و انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے ساتھ وہ سلوک کرنا چاہیے جو بنگلہ دیش لبریشن کے ساتھ کیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے شیوسینا کے رہنماء سنجے رایوت نے کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے معاملے پر بھارتی حکومت کو عالمی برادری کو درمیان میں لانے سے گریز کرتے ہوئے خود اس کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو براہ راست آزاد کشمیر کے معاملے میں اسی طرح دخل اندازی کرنی چاہیے جس طرح اندرا گاندھی نے بنگلہ دیش کے ساتھ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر بھی عالمی برادری کی بجائے حریت قیادت اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کے کردار کو اہمیت دی جانی چاہیے انہوں نے کہا کہ وفاق نے جس طرح قوم کو بھارت کو متحد کرنے کا خواب دیکھا یا اب اسے اس پر عمل کرنا چاہیے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :