ضلع کچہری اسلام آباد میں عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں محفل سماع کا انعقاد

ڈاکٹر بابر اعوان مہمان خصوصی تھے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) ضلع کچہری اسلام آباد میں عید میلاد النبی ؐکے سلسلے میں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا‘ جس کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر و سینیئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان تھے۔ محفل میں مرد خواتین وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ضلع کچہری اسلام آباد کے شہداء ہال میں محفل میلاد مصطفیٰ سجائی گئی جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے آصف تمبولی نے کیا۔

بعد ازاں وکلاء کی جانب سے نعتیہ سلسلہ جاری رہا اور محمد مصطفیٰؐ کے ذکر پر حاضرین آبدیدہ ہوتے رہے۔ محفل میلاد کا اہتمام صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سید محمد طیب کی جانب سے کیا گیا جس میں عارف چوہدری‘ سدرہ گلزار‘ خضر رشید‘ خالد چوہدری ‘ ہما جمیل ‘ فیصل جدون ‘ عارف خان اور دیگر سینیئر و جونیئر وکلاء نے شرکت کی۔ محفل میں شان مصطفیٍٰؐ میں تقریریں بھی کی گئیں۔ (عابد شاہ/حسن شاہ/عدنان)