پرویزرشید نے ’’ وزیر اعظم کی شیروانی کا ٹوٹا بٹن بھی نہیں دینگے ‘‘ کا بیان داغ کر دوبارہ وزارت حاصل کرنیکا امتحان ’’پاس ‘‘کر لیا ‘ جمشید چیمہ

بٹن ٹوٹنے کے خدشے کے اظہار سے ثابت ہو تا ہے حواری بھی عوام کا ہاتھ کرپشن کرنیوالوںکے گریبان تک پہنچنے کے حوالے سے آگاہ ہیں

ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:45

پرویزرشید نے ’’ وزیر اعظم کی شیروانی کا ٹوٹا بٹن بھی نہیں دینگے ‘‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پرویزرشید نے ’’ وزیر اعظم کی شیروانی کا ٹوٹا بٹن بھی نہیں دیں گے ‘‘ کا بیان داغ کر دوبارہ وزارت حاصل کرنے کا امتحان ’’پاس ‘‘کر لیا ہے ،بٹن ٹوٹنے کے خدشے کے اظہار سے ثابت ہو تا ہے کہ شریف خاندان کے حواری بھی عوام کا ہاتھ کرپشن کرنے والوںکے گریبان تک پہنچنے کے حوالے سے پیشگی آگاہ ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ عوام پانامہ لیکس کے معاملے پر سب کے کردار پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر کردار کے بارے میں تاریخ لکھی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے دوران فاضل ججز صاحبان کے ریمارکس اور وزیرا عظم او رانکی فیملی کے وکلاء سے کئے جانے والے سوالات سے سب کچھ عیاں ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد حکمرانوں نے اس معاملے پر مٹی ڈالنے کی کوششیں مزید تیز کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے سے ملک کے مستقبل کا تعین ہونا ہے اس لئے پوری قوم کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک میں معاشی اور سماجی انصاف کا بول بالا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں رہنے والوں نے اداروں کو تباہ کر دیا ہے ، پرویز رشید کو نیوز لیکس سکینڈل میں وزارت سے الگ کر کے زیادہ پروٹوکول اور ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

پرویز رشید نے وزیراعظم کی شیروانی کا ٹوٹا بٹن بھی نہیں دیں گے کا بیان داغ کر دوبارہ وزارت حاصل کرنے کا امتحان پاس کرلیا ہے کیونکہ حکمرانوںں کے نزدیک وزارت کے لئے یہی معیار مقرر ہے۔ لیکن یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ حکمرانوں کے حواری نوشتہ دیوار پڑھ چکے ہیں کہ عوام کا ہاتھ کرپشن کرنے والوں کے گریبانوں تک پہنچے گا وگرنہ کبھی بھی بٹن ٹوٹنے کا بیان دینے کی نوبت نہ آتی ۔

متعلقہ عنوان :