ایبٹ آباد،نامعلوم افراد نے 20 سالہ لڑکے کو قتل کرکے نعش فوارہ چوک کے قریب پھینک دی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:44

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) نامعلوم افراد نے 20 سالہ لڑکیکو قتل کرکے نعش فوارہ چوک کے قریب پھینک دی۔ اس ضمن میں کینٹ پولیس ذرائع نے بتایاکہ اپرکنج جدید کا رہائشی 20 سالہ شاہ زیب عرف شانی ولد اورنگزیب کو نامعلوم افراد نے تشدد کے بعد مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے قتل کردیا اور نعش فوارہ چوک کے قریب مدنی مسجد کے باہرپھینک کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں کی نشاندہی پر پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔ کینٹ پولیس نے شاہ زیب عرف شانی کے ورثاء کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :