جنوری میں پاناماکیس کی باضابطہ تدفین ہوجائیگی۔طاہرالقادری

پاناما معاملے پرپہلے ہی اناللہ واناالہ راجعون پڑھ لیاتھا۔اب توپاناماکوغسل دیکرکفن پہنایاجارہا ہے،تحقیقاتی کمیشن بناتویہ پانامالیکس کی خودکشی ہوگی۔سربراہ عوامی تحریک کاتقریب سےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:28

جنوری میں پاناماکیس کی باضابطہ تدفین ہوجائیگی۔طاہرالقادری

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10دسمبر2016ء) :پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاہے کہ جنوری میں پاناما کیس کی باضابطہ تدفین ہوجائیگی،پاناما معاملے پرپہلے ہی اناللہ واناالہ راجعون پڑھ لیاتھا۔اب توپاناماکوغسل دیکرکفن پہنایاجارہا ہے،تحقیقاتی کمیشن بنا تو یہ پاناما لیکس کی خودکشی ہوگی۔انہوں نے آج یہاں‌ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ معاملےکوکفن پہنایاجارہاہے،میں نےبہت پہلےاناللہ واناالہ راجعون پڑھ لیاتھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمیشن بناتوپانامہ لیکس کی خودکشی ہوگی اور خودکشی کرنےوالے کی تونمازجنازہ بھی نہیں پڑھی جاتی۔طاہرالقادری نے کہاکہ وزیراعظم کی پارلیمنٹ‌میں تقریرکوسیاسی بیان کہناپارلیمنٹ کی تذلیل ہے۔وزیراعظم کےبیانات میں تضادات ثابت ہوچکےہیں۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پراحتجاج کرتےرہیں گے۔ کارکنوں کی توانائی کو بے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا ہے کہ غالب امکان ہے کہ جنوری میں پاناما کیس کی باضابطہ تدفین ہوجائے گی۔