خواجہ سعدرفیق کی معروف نعت خواں جنیدجمشیدکے گھرآمد،اظہارتعزیت کیا

جنیدجمشیدسے میرااورفیملی کابہت گہرارشتہ تھا،خواجہ سعدرفیق،جنیدجمشیدکی جب میت ملے کی سیدھا گھرلائیں گے،نمازجنازہ کیلئے نیشنل اسٹیڈیم سمیت دوتین جگہوں پرمشاورت جاری ہے۔جنیدجمشیدکے بھائی ہمایوں جمشیدکی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:00

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10دسمبر2016ء) :وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے طیارہ حادثہ میں نعت خواں جنیدجمشیدکے گھرجاکراظہارتعزیت کیا،خواجہ سعدرفیق جنیدجمشیدکے بھائی ہمایوں جمشیداور بچوں سے بھی ملے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے جنیدجمشیدکے بھائی ہمایوں جمشیدسے اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

خواجہ سعدرفیق نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ جنیدجمشیدسے میرااور فیملی کابہت گہرارشتہ تھا۔

(جاری ہے)

جنیدنے اپنی زندگی دین کیلئے وقف کی تھی۔مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگوہیں۔انہوں نے کہا کہ کاک پٹ میں پائلٹ کی گفتگوسنی۔پائلٹ بااعتمادتھا اعصاب پرقابورکھا۔اس موقعہ پرجنیدجمشیدکے بھائی ہمایوجمشیدنے کہا کہ دنیابھرسے جنیدجمشیدکے چاہنے والوں کے فون آرہے ہیں۔طیارہ حادثہ کے متاثرین سے اظہارتعزیت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ جلدآجائیگی۔جنیدجمشیدکی جب میت ملے کی سیدھا گھرلائیں گے۔ہمایوں جنیدنے کہا کہ نمازجنازہ کیلئے نیشنل اسٹیڈیم سمیت دوتین جگہوں پرمشاورت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :