حکومت کا 2018ء تک لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان جھوٹ پر مبنی ہے ‘ عابد حسین صدیقی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کا 2018ء تک لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان جھوٹ پر مبنی ہے ملک کا ترسیلی نظام جدید اور تزئین یافتہ نہیں اور اضافی بوجھ کو برداشت کرنے کے قابل نہیں حکومت اور محکموں کو ترسیلی ناظم کو بھی بوجھ سنبھالنے کے قابل بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

جس طرف حکومت کی توجہ نہیں یہاں سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ساڑھے 3سال کی کارکردگی صفر ہے عوام کو ریلیف ہمیشہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ملا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت کے مسائل جوں کے توں ہیں حکومت صرف دعوئوں اور نعروں پر انحصار کر رہی ہے حکمرانوں کی جانب سے صحت کے شعبے کو اولین ترجیح دینے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کئی برسوں قبل شروع ہونے والے منصوبے تاحال پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے۔

متعلقہ عنوان :