سندھ ہائی کورٹ میں کے ایم سی کی جانب سے اسنارکل یونٹ کی خریداری کی انکوائری کرانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں کے ایم سی کی جانب سے اسنارکل یونٹ کی خریداری کی انکوائری کرانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سندھ ہائی کورٹ میں کے ایم سی مزدور یونین کے رہنما سید ذوالفقار شاہ نے کے ایم سی کی جانب سے اسنارکل یونٹ کی خریداری کی انکوائری کرانے کے لیئے درخواست دائر کرائی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت عوام کے رقم میں سے 30کروڑروپے کی خرد برد کر رہی ہے۔غیر ملکی کمپنی سے اسنارکل یونٹ 57کروڑ روپے میں خریداجار ہا ہے جبکہ اسی طرح کا اسنارکل یونٹ حکومت پنجاب نے 27 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اسنارکل خریداری کے معاملے کی انکوائری کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :