کراچی، انسدادہشتگردی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) انسدادہشتگردی کی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ہفتہ کوکراچی انسدادہشتگردی کی عدالت میں سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ملزم منہاج قاضی کو پیش نہیں کیا جا سکا۔

(جاری ہے)

عدالت میں محکمہ داخلہ کی جانب سے ملزم منہاج قاصی کا مقدمہ جیل ٹرائل منتقل کرنے سے متعلق نوٹیفیکیشن پیش کیا گیا۔

جیل حکام کا کہنا تھا کہ ملزم منہاج قاضی کو سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں کیا جا سکتا ۔ عدالت نے محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن موصول ہونے پر آئندہ سماعت جیل میں کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔ واضح رہے شاہد حامد کو 1997 میں قتل کیا گیا تھا اسی کیس میں ملزم صولت مرزا کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔