کراچی بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخاب براے 2017 کی حتمی لسٹ جاری کردی گئی

صدر کے عہدے کیلئے 3 میدواروں نعیم قریشی ایڈوکیٹ، ممتاز قانون داں شیخ جاوید میر، اور احتشام اللہ خان میں مقابلہ ہوگا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) کراچی بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخاب براے 2017 کی حتمی لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ہفتہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی امداد حسین کھوسو نے فہرست جاری کی۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق صدر کے عہدے کے لئے 3 میدواروں سابق صدر نعیم قریشی ایڈوکیٹ، ممتاز قانون داں شیخ جاوید میر، اور احتشام اللہ خان، جبکہ نائب صدر کی نشست کے لئے 4 امیدواروں ایم فاروق، شفیع غوری، منیر احمد ملک،سکینہ خاتون، جنرل سیکریٹری کے 2 امیدواروں خان نواز مروت اور سید فرحت حسین، جوائینٹ سیکریٹری کے لئے 3 امیدواروں عامر نواز وڑائچ، محمد عادل خان زئی ایڈوکیٹ، ایس ایم جہانگیر اختر، خزانچی کی نشست کے لئے 5 ا مید و ا ر و ں ارون پرساد، ایاز الدین قریشی، گل قدم، مصطفی کمال، ذکیہ لاکھو جبکہ لائبریرین کے لئے 4 امیدواروں سید اختر حسین، سید مدثر حسین زیدی، سید شاہد حسین، عبیداللہ کلہوڑ، اور مینیجنگ کمیٹی کے لئے 32 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

الیکشن 17 دسمبر کو بروز ہفتے کے روز سٹی کورٹ میں منقد کیے جائے گے۔

متعلقہ عنوان :