کراچی، مقامی عدالت نے قبروں سے مردے نکال کر قبریں فروخت کرنے والے ملزم فیاض کی ضمانت 10 ہزار کے عوض ضمانت منظور کرلی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) مقامی عدالت نے قبروں سے مردے نکال کر قبریں فروخت کرنے والے ملزم فیاض کی ضمانت 10 ہزار کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے۔ ہفتہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ سنٹرل کی عدالت میں قبروں سے مردے نکال کر قبریں فروخت کرنے والے ملزم فیاض کو پیش کیا گیا۔ عدالت میں تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم قبروں سے مردے نکال کر قبریں 15 سے 20 ہزار میں فروخت کرتا تھا۔

ملزم کو گزشتہ روز عزیزآباد تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کیخلاف دفعہ 297 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنا ہے لہذا ملزم کے ریمانڈ کی استدعا منظور کی جائے جبکہ ملزم کے 3ساتھی بھی مفرور ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کا موقف سنتے ہوئے ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جبکہ عدالت نے کچھ دیر بعد سماعت دوبارہ شروع ہونے پر ملزم کی جانب سے بتایا گیا کہ میں مستری ہوں گورکن نہیں میرے ساتھ کے 3ساتھی مفرور ہیں۔ میں ان کے ساتھ ہوتا تھا۔ عدالت نے ملزم فیاض کا موقف سننے کے بعد ملزم کی 10 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے۔ جبکہ مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :