پاکستان علماء کونسل کے مرکزی عہدیداروں کا فیصلہ کل ہوگا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی عہدیداروں کا فیصلہ کل(اتوار) 11دسمبر بروز ہوگا۔ فیصلے کا اعلان پاکستان علماء کونسل کے مرکزی ناظم انتخابات مولانا ایوب صفدر آج (11دسمبر بروز اتوار)فیصل آباد میں کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان علماء کونسل کے ترجمان حافظ محمد طیب قاسمی کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے مرکزی ذمہ داران کے انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی ، چاروں صوبوں سمیت گلگت ، بلتستان اور آزاد کشمیر کی شوریٰ کے اراکین نے اپنی آراء مرکزی ناظم انتخابات کو ارسال کردی ہیں اور آج (11دسمبر بروز اتوار)شام فیصل آباد میں مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کے ذریعے مرکزی ذمہ داران کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :