وزیراعظم نوازشریف دسمبرکےآخرمیں بوسنیاکا2روزہ سرکاری دورہ کرینگے

وزیراعظم بوسنیا کےصدراوروزیراعظم سےملاقاتیں بھی کریںگے،جبکہ پاک بوسنیا دوطرفہ تعلقات اورتجارت کےفروغ کوبڑھانےپربھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:34

وزیراعظم نوازشریف دسمبرکےآخرمیں بوسنیاکا2روزہ سرکاری دورہ کرینگے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10دسمبر2016ء) : وزیراعظم محمد نوازشریف رواں ماہ دسمبرکےآخر میں2 روزہ دورےپر بوسنیا روانہ ہونگے،وزیر اعظم بوسنیا کےصدراوروزیراعظم سےملاقاتیں بھی کریںگے،جبکہ پاک بوسنیا دوطرفہ تعلقات اورتجارت کےفروغ کوبڑھانےپربھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کا دورہ بوسنیا 20دسمبر کے بعد متوقع ہے۔وزیراعظم نوازشریف دورے کےدوران بوسنیاکی قیادت سےسرمایہ کاری کی بہترپالیسی بنانےپربھی بات کرینگے۔ بوسینیا اورپاکستان کےدرمیان تجارت کےحجم کوبڑھانےنئےمعاہدےمتوقع ہیں۔پاک بوسینیا کے درمیان تجارت کا حجم اس وقت ایک ملین ڈالرز سے بھی کم ہے۔پاکستانی صنعتکاربوسنیا میں اپنی مصنوعات لیجانےمیں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :