بنچ ہویاکرسی یامنجی پانامہ کیس کافیصلہ توہوگا۔چودھری شجاعت حسین
پی ٹی آئی ہو یاپیپلزپارٹی جو بھی ملک کیلئے نکلے گاہم اس کیساتھ ہوںگے،مینارٹی کالفظ کبھی استعمال نہیں کیا،سب پاکستانی ہیں اس پرفخرہوناچاہئے،کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب میں بشپس کاچودھری شجاعت کاہاتھ پکڑکرحمایت کااعلان
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:22
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10دسمبر2016ء) : پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں مسیحی رہنماؤں اور بشپس کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مینارٹی کا لفظ کبھی استعمال نہیں کیا ہم سب پاکستانی ہیں اور اس پر فخر ہونا چاہئے، چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب میں اپنی وزارت اعلیٰ کے دوران مسیحی تعلیمی ادارے واپس کر کے انہیں اسمبلیوں میں نمائندگی، ملازمتوں میں خصوصی کوٹہ، الگ وزارت، اور مساوی ترقیاتی فنڈز دے کر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ یہ ہمارا فرض تھا جو ادا کیا اور آئندہ موقع ملنے پر اس سے بھی زیادہ کریں گے۔
اس موقع پر بشپ یعقوب پال اور بشپ صادق نے چودھری شجاعت حسین کا ہاتھ پکڑ کر بلند کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کیا۔(جاری ہے)
چودھری شجاعت حسین نے ایک سوال پر کہا کہ بنچ ہو یا کرسی یا منجی (چارپائی) پانامہ لیکس کا فیصلہ تو ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہایت نازک دور سے گزر رہا ہے اور اسے بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، کوئی بھی حکومت ہو من مانی کرتے ہوئے کسی کو اندر یا باہر کرنے اور نوازنے یا گرانے سے نہیں بلکہ عوامی اعتماد اور تائید کے بغیر اس نازک صورتحال پر قابو نہیں پا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ مثبت اپوزیشن کی ہے، پی ٹی آئی ہو یا پیپلزپارٹی جو بھی ملک کیلئے نکلے گا ہم اس کے ساتھ ہوں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کا دن منانے والے ہی سب سے زیادہ کرپشن کرتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ الحاق کرنے پر پاکستان کرسچن پارٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح نئے دور کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے ان بھائیوں کیلئے بہت اور انقلابی کام کیے جبکہ سینیٹر کامل علی آغا اور ہمارے ارکان اسمبلی ان اداروں میں ان کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتے ہیں۔ تقریب میں سینیٹر کامل علی آغا، اجمل وزیر، انجینئر شہزادالٰہی، میاں منیر، بشپ یعقوب پال، چودھری ریاست، پرویزمائیکل، لیاقت جان، ساجد بھٹی سمیت مسیحی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے حق میں پرجوش نعرے لگاتے رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.