ہنگ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے سرہ خونہ میں سکورٹی فورسزکی کاروائی

کوئلے کی کان کے قریب پہاڑ سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ایک شخص گرفتار

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:50

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے سرہ خونہ میں سکورٹی فورسزکی کاروائی،کوئلے کی کان کے قریب پہاڑ سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ایک شخص گرفتار ،تفصیلات کے مطابق سکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق گزشتہ جمعے کی رات خفیہ ایجنسیوں کی اطلاع پر اورکزئی سکائوٹس نے لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ سرہ خونہ پر چھاپہ لگایا اور کوئلے کی کان کے قریب پہاڑ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرکے راشید حسین نامی شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ذرائع کے مطابق اسلحہ میں ایک عدد 75RRبمع 2گولے ،ایک عدد 14.5ہیوی مشین گن بمع 2002رائونڈز ،ایک عدد 82ایم ایم گن بمع درجنوں گولے ،ایک عدد FPGگن ،ایک عدد 9MMپستول بمع 16رائونڈز ،ایک عدد 40MMگن ،بمع ایک عدد 127رائونڈز ، ایک عدد RPG7،ایک عدد M1گن بمع 1375رائونڈز ،درجنوں کلاشنکوف بمع 203پیٹی کارتوس ،درجنوں 12بور بندوق بمع 60رائونڈز ،14.7گن کے 7208رائونڈز ،MP4گن کے 1279رائونڈز ،RHGگن کے رائونڈز ،3عدد دوربین کے علاوہ مختلف قسم کا اسلحہ و دیگر ساز وسامان شامل ہے گرفتار شخص کو تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق کسی بھی دہشت گردی کیلئے ہونا تھا جو کسی بھی وقت تباہی پھیلاتی �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :